ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مظفر پور آبروریزی معاملے پر سشیل مودی بولے، کسی وزیر کو استعفی دینے کی ضرورت نہیں

مظفر پور آبروریزی معاملے پر سشیل مودی بولے، کسی وزیر کو استعفی دینے کی ضرورت نہیں

Mon, 06 Aug 2018 22:59:04    S.O. News Service

پٹنہ ،6؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کے نائب وزیر اعلی سشیل کمار مودی نے آج کہا کہ مظفر پور آبروریزی معاملہ سامنے آنے کے بعد محض کچھ لوگوں کے بیان دینے کی وجہ سماجی بہبود کے وزیر منجو ورما یا کسی دیگر وزیر کے استعفیٰ کی ضرورت نہیں ہے۔

جے ڈی یو سے جڑیں ورما کے استعفیٰ کے لئے پارٹی کے کچھ سینئر رہنماؤں کے مطالبات کے بارے میں مودی نے یہ جواب دیا۔بی جے پی کے سینئر لیڈر کا بیان وزیر اعلی نتیش کمار کے پروگرام کے بعد آیا ہے۔پروگرام سے الگ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کمار نے کہا کہ ورما کے ملوث پائے جانے یا آبروریزی معاملے میں ان کے خلاف کچھ بھی ملنے پر انہیں عہدے سے ہٹنے کو کہا جا سکتا ہے۔ مظفر پور میں لڑکیوں کے جنسی تشدد کے معاملے میں شوہر کا نام سامنے آنے کے بعد سے ورما تنازعات میں گھری ہیں۔

مودی نے شہری ترقی کے وزیر اور مظفر پور کے ممبر اسمبلی سریش شرما کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ الزام لگانا الگ چیز ہے، الزام تحقیقات سے ثابت ہوتا ہے۔ہماری پارٹی سے بھی کچھ لوگوں نے ایک وزیر کے خلاف الزام لگائے ہیں۔مودی نے کہاکہ بی جے پی کے کسی لیڈر کے بیان کو پارٹی کی سرکاری لائن بتا کر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ایسی مانگ کی گئی ہے۔ریاستی صدر نتیاند رائے نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا ہے۔ اس لئے کچھ لیڈروں کی ذاتی رائے کو پارٹی کی رائے سمجھنا غلط ہوگا۔


Share: